مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں ،چین

منگل 26 اگست 2014 14:03

مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں ،چین

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔امریکہ پاکستانی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتے ہو ئے ڈرون حملوں سے گریز کرے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کو بہتر بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے لیکن اس سلسلے میں یکطرفہ طور پر کچھ نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہاکہ برصغیر میں اگر امن کے بارے میں سوچنا ہے تو اس کے لئے لازمی ہے کہ ہم کشمیر مسئلہ کو ایڈریس کریں اور اس کے لئے دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کو آپس میں بات کرنی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ٹھوس اور نتیجہ خیز مذاکرات کا چین حامی ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کومدد دینے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ حالات کو ڈگر پر رکھنے کے لئے دونوں ممالک کو فوری طور پر مسئلہ کشمیر پر بڑی پیش رفت کرنی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ چین کا کشمیر پر موقف اٹل ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آنی ہے اور نہ ہی آئے گی تاہم انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوستی کو پائیدار بنیادوں پر برقرار رکھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا روایتی دوست ملک ہے اور کسی بھی برے وقت میں چین پاکستان کا ساتھ دیگا