میرا نے میدان سیاست میں قدم رکھنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

منگل 26 اگست 2014 14:52

میرا نے میدان سیاست میں قدم رکھنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) اداکارہ میرا نے کہا کہ موجودہ دور میں سٹیج کا ماحول بہت گندہ ہوچکا ہے ،یہاں ہر شخص فراڈ کررہا ہے اور سٹیج کو بازار حسن بنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں کسی سٹیج ڈرامے میں کام نہیں کررہی اور نہ ہی مستقبل میں کرنے کا کوئی ارادہ ہے، آج کل سیاست پر مکمل توجہ دے رہی ہوں اور تمام سیاسی جماعتوں کی سیاست سمجھنے کی کوشش کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لازمی نہیں کہ میں کوئی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کروں بلکہ اس کے بغیر بھی میں اپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کرسکتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :