بلوچ قوم پرست رہنما ء نواب اکبر خان بگٹی کی 8 ویں برسی منائی گئی

منگل 26 اگست 2014 14:58

بلوچ قوم پرست رہنما ء نواب اکبر خان بگٹی کی 8 ویں برسی منائی گئی

کوئٹہ /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) بلوچ قوم پرست رہنما ء نواب اکبر خان بگٹی کی 8 ویں برسی منائی گئی بلوچستان کے تمام شہروں میں ہڑتال کی گئی جبکہ ۔ نواب اکبر بگٹی کے لواحقین اور بلوچ عوام نے صوبے کی قد آور شخصیت کے ساتھ پیش آے والے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ۔سابق صدر پرویز مشرف دورمیں شہید کیے جانے والے بلوچ رہنماء کی خدمات کو لوگ آج بھی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،کوئٹہ ،اسلام آباد،لاہور،ملتان ،اوربلوچستان کے دیگر شہروں میں نواب اکبربگٹی کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

نواب اکبر بگٹی کی 26 اگست 2006 کو کوہلو ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے تراتانی میں شہادت نے صوبے کے حالات کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا۔ نواب اکبر بگٹی قتل کیس کا مقدمہ آج بھی کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم ان کے وکلاء اور لواحقین تحقیقاتی عمل اور ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر مایوس دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

نواب اکبر خان بگٹی 12 جولائی 1927ء و بارکھان حاجی کوٹ میں نواب محراب بگٹی کے گھر پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ڈیرہ بگٹی سے حاصل کی مزید تعلیم کے لئے ایچی سن کالج لاہور میں داخلہ لیا 1939 میں بگٹی قبیلے کے نواب بنے اور اعلیٰ حکومتی عہدوں پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے ضروری ہے کہ نواب اکبر بگٹی کے قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ پارلیمانی سیاست کرنے والے نواب اکبر بگٹی نے عمر کے آخری حصے میں مزاحمتی جدوجہد کے ذریعے صوبے کے عوام کے حقوق کے لئے پہاڑوں کا رخ کیا اور آخری دم تک اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ -اور آخر کار ان کو شہید کردیاگیا۔