شہباز شريف چين پہنچ گئے

منگل 26 اگست 2014 15:08

شہباز شريف چين پہنچ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) ملک سياسي عدم استحکام کي طرف بڑھ رہا ہے ليکن وزيراعليٰ پنجاب شہباز شريف گيارہ رکني وفد کے ہمراہ چين پہنچ گئے ہیں۔ گيارہ رکني وفد مختلف ترقياتي منصوبوں کو حتمي شکل دينے کے لئے بيجنگ میں ہونے والے تيسرے جوائنٹ کوآرڈينيشن کميٹي کے اجلاس ميں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)



وفد ميں وزيراعليٰ پنجاب شہباز شريف، وزيراعلي بلوچستان عبدالمالک بلوچ ، وفاقي وزير احسن اقبال، سیکریٹری وزارت پانی وبجلی نرگس سیٹھی، سينئر وزير سندھ مراد علي شاہ اور اعلیٰ افسران بھی شامل ہيں۔



جوائنٹ کوآرڈينيشن کميٹي کے اجلاس ميں انفرا اسٹرکچر اور توانائي کے مختلف منصوبوں کي منظوري بھي دي جائے گي۔ کوئلے،ہوا اور شمسی توانائی سےبجلی پیداکرنےکےمنصوبوں پربھی پیشرفت کاجائزہ لیاجائےگا۔

اجلاس میں اقتصادی راہداری، بنیادی ڈھانچےکی ترقی اورمیٹروٹرین منصوبےکابھی جائزہ لیا جائےگا۔ س