ہم یہ نہیں کہتے کہ وزیر اعظم استعفیٰ دے،حکومت کو قربانی دینا ہوگی،فاروق ستار
منگل 26 اگست 2014 16:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کو قربانی دینا ہوگی۔حکومت کو یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کیا قربانی دیتی ہے ۔ہم یہ نہیں کہتے کہ وزیر اعظم استعفی دے۔اگر حکومت ہم سے مشاورت کرتی ہے تو ہم بتائیں گے کہ کیا قربانی ہو گی ۔جس سے سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ موجودہ صورت حال سے مایوس ہیں۔
بحران کا حل حکومت کے پاس ہے حکومت انا کو ایک طرف رکھے اور اس کاحل دے ۔(جاری ہے)
حکومت کو ایک قربانی دینا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پیغام دے دیا ہے کہ قربانی کے بغیر کوئی چارہ نہیں رہا ۔معاملات تصادم اور تشدد کی طرف جارہا ۔حکومت کو تصادم اور تشدد سے بچنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملے کو دیکھے اور اس کی بنیاد پر حل نکالے ۔ہم مفاہمت کے لئے تیار ہیں ۔سب سے مل ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔حکومت کی جانب سے وزیر ریلوے سعد رفیق سے ملاقات کی ہے۔ہم یہ نہیں کہتے کہ حکومت کو کیا کرنا چاہیے حکومت بڑے پن کا مظاہرہ کرے۔ہم نہیں چاہتے کہ وزیر اعظم استعفی دے ۔اگر حکومت نے ہم سے مشورہ کیا تو ہم بتائیں گے کہ قربانی کیا ہونی چاہیے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.