پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو قرض لینے کی اجازت مل گئی

منگل 26 اگست 2014 17:01

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو قرض لینے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو فیصل بینک سے ایک ارب روپے قرض لینے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے پی آئی اے کو فیصل بینک سے 1ارب روپے قرض لینے کی اجازت دے دی۔ قرض کی گارنٹی حکومت پاکستان فراہم کرے گی۔ قومی ایئر لائن قرض کی یہ رقم انجن کے آلات خریدنے پر خرچ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :