2 روز میں معاملہ حل نہ ہوا تو بہت خون خرابہ ہوگا، شیخ رشید
منگل 26 اگست 2014 17:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئندہ 2 سے 3 روزمیں مسئلہ حل نہ کیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا اور ملک میں خانہ جنگی کا مقدمہ نواز شریف پر بنے گا۔ اسلام آباد میں پمز اسپتال میں زیر علاج تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انہیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے گزشتہ روز کے بیان پر بہت خوشی ہوئی کیونکہ وہ معاملے کی سنگینی کو سمجھ رہے ہیں۔
ملکی معاملات کے حوالے سے رواں ہفتہ بہت اہم ہے۔ طاہر القادری اور عمران خان اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کے پاس اس معاملے کے حل کے لئے دو سے 3 روز ہیں اگر دوران مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔(جاری ہے)
اگر ایسا ہوا تو بہت خون خرابہ ہوگا اور ملک میں خانہ جنگی کا مقدمہ نواز شریف پر بنے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ وہیں لوگ ہیں جنہوں نے انتخابات کے بعد 2،2 وزارتیں، گورنری اور اعلیٰ عہدے حاصل کرکے کمیشن کمایا ہے۔ جسے بھی عوام کے ساتھ رہنا ہے اسے عمران خان یا ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دینا ہوگا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو عمران خان کی حمایت کرنی چاہیئے کیونکہ ان دونوں جماعتوں باہر نکلنے سے ہی مسئلہ حل ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.