رانا مشہود احمد نے رشوت لینے کی جعلی ویڈیو نشر کرنے پرنجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن مبشر لقمان کولیگل نوٹس بھجوا دیا ‘ نجی ٹی وی

منگل 26 اگست 2014 17:42

رانا مشہود احمد نے رشوت لینے کی جعلی ویڈیو نشر کرنے پرنجی ٹی وی چینل ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) صوبائی وزیر قانون ، تعلیم وکھیل رانا مشہود احمد خاں نے رشوت لینے کی جعلی ویڈیو نشر کرنے پرنجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن مبشر لقمان کولیگل نوٹس بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق رانا مشہود احمد کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں فیوچر کنسرن کے مالک سے رشوت لینے کی جعلی ویڈیو نشر کر کے کردار کشی کی کوشش کی ہے۔

اس ویڈیو کو ایف آئی اے بھی جعلی قرار دے چکی ہے مگر ویڈیو نشر کر کے ان کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا جس کی وجہ سے انہیں ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑا ۔لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ مبشر لقمان میرے اوپر لگائے گئے الزامات کو پریس کانفرنس کر کے واپس لیں ورنہ قانونی کارروائی کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔