آئی ڈی پیز خاندانوں میں ا ب تک تقریبا37کروڑ 50لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں، ممبر بورڈ آف ریونیو

منگل 26 اگست 2014 17:55

آئی ڈی پیز خاندانوں میں ا ب تک تقریبا37کروڑ 50لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے فلاحی تنظیموں کی طرف سے مالی امداد کے چیک حکومت کو پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں آج اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کے لئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف کو چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر آئی ڈی پیز کو امدادی سامان اور امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک نقل مکانی کرنے والے خاندانوں میں تقریبا37 کروڑ 50لاکھ روپے کی نقدرقوم کے علاوہ 216ٹرکوں کے ذریعے 16کروڑ روپے سے زائد کا امدادی سامان بھی تقسیم کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف فلاحی تنظیموں اور دیگر مالیاتی اداروں کی طرف سے امدادی رقوم کے چیک وزیراعلی کے ریلیف فنڈز میں جمع ہورہے ہیں۔