جماعت اسلامی صوبے میں سول نافرمانی کے اعلان پرعمل درآمد نہیں کریگی،عنایت اللہ

منگل 26 اگست 2014 19:07

جماعت اسلامی صوبے میں سول نافرمانی کے اعلان پرعمل درآمد نہیں کریگی،عنایت ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صوبے میں سول نافرمانی کے اعلان پرعمل درآمد نہیں کریگی، بلوں کی ادائیگی سے انکار بغاوت کے ذمرے میں آتا ہے اسلام آباد میں پر امن دھرناآئین کے خلاف نہیں،ملک میں کہیں بھی شہری پرامن احتجاج کرسکتے ہیں یہ انکا حق ہے تاہم پرتشدددھرنے اوراحتجاج کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے موقع پر پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں جماعت اسلامی تحریک انصاف کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ سول نافرمانی انفرادی عمل ہے۔ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کا علم نہیں۔ آئین میں اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ عنایت اللہ خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی صوبے میں سول نافرمانی کی کال پر عمل نہیں کرے گی۔ بلوں کی ادائیگی سے انکار بغاوت کے ذمرے میں آتا ہے۔ سرکاری ادارے وفاق کی مخالفت میں نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک انصاف کے دھرنے کا حصہ نہیں ہیں، البتہ آئینی مطالبات کے حامی ہیں۔

متعلقہ عنوان :