26اگست کو صحت مراکزمیں123مریضوں کا اوپی ڈی میں معائنہ کیا گیا

منگل 26 اگست 2014 19:14

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکھر نے گیسٹرو اور ڈائریا کے متعلق روزانہ کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 26اگست 2014 کوضلع سکھرکے مختلف صحت مراکزمیں123مریضوں کا اوپی ڈی میں معائنہ کیا گیا جبکہ06پرانے داخل مریضوں کے علاوہ09دیگر مریض بھی داخل کئے گئے ہیں جن کا علاج کیا گیا جبکہ 04ملیریاکے مریض کو بھی داخل کرکے انہیں علاج کی سہولت فراہم کی گئی اسی طرح دیگر امراض میں مبتلامریضوں کی بھی دیکھ بھال اور ادویات کی فراہمی کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

عوام میں ڈائریا اور گیسٹروسے بچاؤ کیلئے میگا فون سے اعلانات اور پوسٹر و پمفلٹ کے ذریعہ نمایاں جگہ پر تقسیم کرکے شعور بیدار کیا جارہا ہے اسکے علاوہ فوکل پرسن اور ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر عوام میں حفاظت اور بچاؤ کیلئے معلومات فراہم کررہے ہیں۔