Live Updates

انتخابی دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے امیدوار کی پٹیشن مسترد

منگل 26 اگست 2014 19:44

انتخابی دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے امیدوار کی پٹیشن مسترد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) الیکشن ٹریبونل لاہور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124لاہورسے انتخابی دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال کی پٹیشن مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے این اے 124میں انتخابی دھاندلی سے متعلق کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس حلقےسےناکام پی ٹی آئی کے امیدوار ولید اقبال نے اپنی پٹیشن میں انتخابی دھاندلی سے متعلق جو الزامات عائد کئے تھے، وہ انہیں دورانِ سماعت دستاویزی اورشخصی طورپر ثابت نہیں کر سکے۔ لہٰذاپٹیشن خارج کی جاتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :