Live Updates

عمران خان کے الزامات جھوٹے ہیں، افتخار محمد چوہدری

منگل 26 اگست 2014 20:07

عمران خان کے الزامات جھوٹے ہیں، افتخار محمد چوہدری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلا عمران خان کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں، موجودہ حالات میں عدلیہ اپناکردارٹھیک اداکررہی ہے،عمران خان کے الزامات جھوٹے ہیں،نوٹس کے جواب سے حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کےبیانات میں کوئی حقیقت نہیں، ان کےبیانات بےبنیاد، لغواورجھوٹ ہیں، عمران خان نےاپنےجواب میں خوداپنےالزامات کی نفی کی ہے۔

افتخارمحمدچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کےبیانات میں کچھ حقیقت نہیں ہے، ان کی معافی کے بعد مزید کارروائی کا جواز نہیں بنتا، وہ اپناموقف دہرائینگےتومزیدکارروائی پرمشاورت کرونگا۔ افضل خان کے حوالے سے افتخارمحمدچوہدری کا کہنا تھا افضل خان جیسے شخص کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، اتنانیچےنہیں گرسکتاکہ افضل خان کےبیان پرتبصرہ کروں،عام انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات