پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں تیزی کا رجحان

منگل 26 اگست 2014 20:23

پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا۔ منگل کو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں بالترتیب 27 پیسے اور 28 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 27.51 روپے سے بڑھ کر 27.78 روپے اور قیمت خرید 26.84 روپے سے بڑھ کر 27.10 روپے ہو گئی۔ مزیدبرآں اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 27.88 روپے سے بڑھ کر 28.16 روپے اور قیمت خرید 26.66 روپے سے بڑھ کر 26.92 روپے پر بند ہوئی۔