رو ہڑی کے علاقے علی واہن کے اسکول کی کئی روز سے بجلی بند ، طلباء بجلی بحال نہ کر نے پر مشتعل ، سڑکوں پر نکل آئے

منگل 26 اگست 2014 20:32

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) رو ہڑی کے علاقے علی واہن کے اسکول کی کئی روز سے بجلی بند ، طلباء بجلی بحال نہ کر نے پر مشتعل ، سڑکوں پر نکل آئے ، رو ہڑی میں ایس ڈی اوآفس کا گھیرا وٴ اور سکھر میں سپیکو چیف کے آفس کا گھیراؤ کیا ، کئی روز سے بجلی بند ہے تا ریکی میں تعلیم حا صل کر نے پر مجبور ہیں محکمہ تعلیم اور سیکپو حکام کو آگا ہ کیا ہے مگر کسی نے کو ئی تو جہ نہیں دی ، طلباء تفصیلات کے مطابق سکھر الیکٹرک پا ور کمپنی (سیپکو) کی جانب سے رو ہڑی کے علاقے علی واہن میں قا ئم گورنمنٹ ہائی اسکول کی گذشتہ کئی روز سے بجلی بند رکھنے کے خلاف اسکول کے طلباء نے علی واہن سے رو ہڑی تک پیدل احتجا جی ریلی نکا لی ریلی میں شریک طلباء نے ہا تھوں میں پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی دو بجلی دوکے نعرے در ج تھے بعد ازاں طلباء نے ایس ڈی او سیپکوروہڑی اور سپیکو چیف کے دفتر کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کے دفتر کا گھیرا وٴ کیا اس مو قع پر مظاہرین نے بتا یا کہ سیپکو اہلکا روں نے ان کے اسکول کو نا دھندہ قرار دے کر گذشتہ کئی روز سے بجلی منقطع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ان کو پریشانی کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے سیپکو یا محکمہ تعلیم کے حکام اس طرف کو ئی تو جہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے مجبور ہو کر وہ سخت گرمی اور تا ریکی میں تعلیم حا حل کر رہے ہیں انہوں کہا کہ اگر ان کے اسکول کی بجلی فو ری طور پر بحال نہ کی گئی تووہ اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے اور والدین کے ہمراہ بائی پاس پر دھرنا دیں گے.

متعلقہ عنوان :