جئے سندھ کی جانب سے ائیر پورٹ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف مظاہرہ

منگل 26 اگست 2014 20:51

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) جئے سندھ تحریک ضلع سکھر کی جانب سے کارکنان کی بڑی تعداد نے ائیر پورٹ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے ضلعی رہنماؤن نصیر گوپانگ ، امتیاز خروس و دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ہمارے کارکن پرویز خروس کو بلاجواز گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے ہمیں خدشہ ہے کہی وہ اسے جھوٹے کیس میں پھنسا کر مقابلے میں قتل نہ کردیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ گرفتار کارکنان پرویز خروس کو رہا کیا جائے بصورت دیگر کارکن کی رہائی کیلئے احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :