انڈرورلڈ کی دھمکیوں کے بعد شاہ رخ خان کے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

منگل 26 اگست 2014 21:11

انڈرورلڈ کی دھمکیوں کے بعد شاہ رخ خان کے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیوں اور فلم پروڈیوسر کریم مورانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ کے گھر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ کی جانب سے شاہ رخ خان کو دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے بنگلے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے جب کہ مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس شاہ رخ خان کو دھمکیاں ملنے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی ان کی جانب سے اس حوالے کوئی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل فلم پروڈیوسر کریم مورانی کو بھی انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جب کہ ہفتے کی رات ان کے گھر پر 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :