افتخارمحمد چوہدری دھاندلی میں نوازشریف کا ساتھ نہ دیتے تو نیا پاکستان بن چکا ہوتا، عمران خان
منگل 26 اگست 2014 23:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کےچیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری نے ہمیں بہت مایوس کیا اب چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے دھاندلی کے الزامات کا نوٹس لیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اب میں نے اپنی جاگنگ مشین بھی کنٹینر میں منگوالی ہے کیونکہ میری لمبی تیاری ہے اور عوام بھی ٹوئنٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار رہیں،عوام پر سے نوازشریف کی بادشاہت کا خوف ختم ہوتا جارہا ہے، اب لوگوں کی آوازیں بلند ہورہی ہیں،حکومت کا جعلی مینڈیٹ کمزور ہورہا ہے،(ن) لیگ نے افتخار چوہدری کے ساتھ مل کر دھاندلی کی اور جب تک نوازشریف موجود ہیں ان کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا،ہم نوازشریف کے استعفے تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.