بیٹی کے رومانوی مناظر پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، گووندا

بدھ 27 اگست 2014 11:37

بیٹی کے رومانوی مناظر پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، گووندا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)بھارتی فلم نگری میں اپنی مزاحیہ اداکاری اور ڈانس کی انفرادیت سے شہرت پانے والے سپراسٹار گووندا کی بیٹی نرمادا بھی بالی وڈ میں انٹری کے لئے تیار ہیں، گووندا کا کہنا ہیکہ ان کی بیٹی جس طرح کا بھی کام کریں انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیٹی کی بالی وڈ میں انٹری سے متعلق ایک سوال پر گووندا کا کہنا تھا کہ گلیمر کی دنیا کے اپنے قواعدوضوابط ہیں جبکہ رومانوی مناظر بھارتی فلموں کا حصہ ہیں لہذا اگر فلم کے اسکرپٹ میں رومانس موجود ہیں تو میری بیٹی بھی وہ مناظر فلما سکتی ہے اور اس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ ہونے کے ناطے اداکار کو ہر وہ کام کرنا چاہئے جو اس کا پیشہ تقاضا کرتا ہے تاہم اگر میری بیٹی اس طرح کے کام سے مطمئن نہ ہوتو وہ انکار کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ گووندا کی بیٹی نرمادا بالی وڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں اور وہ اپنی پہلی فلم میں پنجابی فلموں کے معروف اداکارہ گپی گریوال کے ساتھ نظر آئیں گی۔

بیٹی کے رومانوی مناظر پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، گووندا