امریکن فلم ”دی پائیرامڈ“ کا پہلا ٹریلر جاری

بدھ 27 اگست 2014 11:37

امریکن فلم ”دی پائیرامڈ“ کا پہلا ٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) خوف اور سنسنی سے بھرپورامریکن فلم دی پائیرامڈ( Pyramid The ) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔گری گورے لیواشیور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکی آثار قدیمہ کے ماہرین کے گرد گھومتی ہے جو مصر کے ریگستان میں تکون مینار کی کھوج نکالنے کے دوران ایک انجانی آفت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایشلے ہنشاؤ،ڈینس اوہیر،جیمز بکلے،ڈینیل ایمرمین اور جوسف بیڈلم سمیت دیگر شامل ہیں۔ایلکڑنڈر ایج کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 5دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :