پاکستان امریکہ اورافغانستان کودہشت گردی کے خطرات کاسامناہے، پینٹاگون

بدھ 27 اگست 2014 12:30

پاکستان امریکہ اورافغانستان کودہشت گردی کے خطرات کاسامناہے، پینٹاگون

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا، پاکستان اورافغانستان کو دہشتگردی کے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے، پاکستان کے ساتھ ملکر در پیش چیلنجز کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون میں ہونے والی پریس بریفنگ میں ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حال ہی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف اّپریشن جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا،اّج پاکستانی فوج کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے پہلے سے بہتر ذرائع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :