کراچی ایئرپورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی فورسز تعینات

بدھ 27 اگست 2014 12:44

کراچی ایئرپورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی فورسز تعینات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) کراچی ایئرپورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی فورسز تعینات کردی گئیں۔ ذرائع کے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے اطراف میں حفاظتی انتظامات سخت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز تعینات کردی گئیں ،پی آئی اے ہیڈ آفس اور سول ایوی ایشن آفس جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے اورصرف سرکاری گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے ملازمین کو بھی ایک گھنٹے بعد دفاتر جانے کی اجازت دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے وی آئی پی موومنٹ کے باعث سیکیورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :