Live Updates

محمود الرشید نے تحریک انصاف پنچاب اسمبلی کے 28 اراکین کے استعفے جمع کرا دیئے

بدھ 27 اگست 2014 13:24

محمود الرشید نے تحریک انصاف پنچاب اسمبلی کے 28 اراکین کے استعفے جمع ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2اگست 2014ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے تحریک انصاف کے 30 میں سے 28اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیئے۔ محمود الرشید تحریک انصاف کے 28 اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے صوبائی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔

(جاری ہے)

محمود الرشید کا کہنا تھا کہ 2 اراکین نگہت انتصار اور جہانزیب کھچی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 30 ہے جب کہ استعفوں کی منظوری اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا صوابدیدی اختیار ہے اور وہ استعفوں کا جائزہ لے کر انھیں منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات