سعودی حکومت حج یا عمرہ ویزے کی فیس وصول نہیں کرتی ‘یہ بلا معاوضہ جاری کئے جاتے ہیں ‘ سعودی وزیر حج

بدھ 27 اگست 2014 17:05

سعودی حکومت حج یا عمرہ ویزے کی فیس وصول نہیں کرتی ‘یہ بلا معاوضہ جاری ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) سعودی وزیر حج ڈاکٹر بند ر بن محمد الحجار نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت حج اور عمرہ کے لئے ویزے جاری کرنے کی کوئی فیس وصول نہیں کرتی‘ دوسرے ملکوں میں ہمارے سفارتخانے یہ ویزے بلا معاوضہ جاری کرتے ہیں ۔ حجا ج کرام ٹرانسپورٹ ‘رہائش اور کھانے وغیرہ کے اخراجات نجی شعبے کو ادا کرتے ہیں ۔

انہو ں نے بتایا کہ اس سال دوسرے ملکوں سے تقریبا ً 14لاکھ افراد حج کے لئے سعودی عرب آئیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے شہریوں اور وہاں روزگار کے سلسلے میں مقیم غیر ملکیوں کو بھی حج کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا ۔ دریں اثناء انتظامیہ نے حج کا اجازت نامہ نہ رکھنے والوں اور مکہ مکرمہ کی حدود سے باہر رہنے والوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جو آج سے نافذ العمل ہے ۔

(جاری ہے)

ریاض ‘طائف ‘جدہ اور دوسرے علاقوں سے مکہ مکرمہ آنے والے تمام 12 راستوں پر سیکورٹی فورسز کا عملہ تعینات کر دیاگیا ہے جو آنے والوں کی کڑی نگرانی کر رہا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا سد باب کرنا ہے ۔--سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ائر پورٹ جدہ کے ذریعے عازمین حج کی سعودی عرب آمد شروع ہو گئی ہے -عازمین حج کا پہلا دستہ گزشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچ گیا ۔ ان حاجیوں کا تعلق جنوبی افریقہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :