بائیومیٹرک سمزکا اجرا جاری ہے، پرانی سمزکو بھی مرحلہ وار بایومیٹرک سسٹم کے تحت رجسٹرڈ کیا جائیگا،چیئرمین پی ٹی اے

بدھ 27 اگست 2014 18:34

بائیومیٹرک سمزکا اجرا جاری ہے، پرانی سمزکو بھی مرحلہ وار بایومیٹرک ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے کہاہے کہ بایومیٹرک سمزکا اجرا جاری ہے، پرانی سمزکو بھی مرحلہ وار بایومیٹرک سسٹم کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا،ایکسپوسینٹرمیں چودھویں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسماعیل شاہ شاہ نے کہا کہ موبائل سمز کے روایتی طریقے سے اجرا سے کئی مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

جس کیلئے بایومیٹرک سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ پرانی سمز کو بھی مرحلہ وار بایومیٹرک سسٹم کے تحت رجسٹرکیا جائے گا،چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ موبائل فون کمپنیاں بھی صارفین کوجدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے کم قیمت اسمارٹ فونزفراہم کررہی ہیں،اسمعیل شاہ نے کہا کہ تھری جی اورفورجی ٹیکنالوجی سے براڈبینڈ سروس بہتر ہوگئی ہے اب صارفین کو مہنگے آلات خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :