Live Updates

حکومت اور طاہر القادری میں‌معاملات طے پانے کا امکان، شہباز شریف کے مستعفی ہونے کی اطلاعات کی تردید

بدھ 27 اگست 2014 18:43

حکومت اور طاہر القادری میں‌معاملات طے پانے کا امکان، شہباز شریف کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے استعفے کی اطلاعات تھیں انہیں‌پنجاب حکومت نے قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ شہباز شریف بالکل بھی مستعفی نہیں ہو رہے جبکہ اُردو پوائنٹ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور پنجاب حکومت کے درمیان معاملات طے پانے والے ہیں ۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کے مطالبات جن میں ایف آئی آر کا اندراج ہے اور اس کے لئے حکومت تیار ہو گئی جس میں نامزد افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن کے وکلا چند ہی لمحوں‌میں تھانہ فیصل ٹاؤن میں ایف آئی آر کٹوائیں گے اس کے علاوہ شہید ہونے والے افراد کے معاملے کو قصاص و دیت کے تحت حل کئے کا امکان ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :