حکومت ملائیشین ائر لائنز میں کام کرنے والی خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے‘ وزیر امور نوجوانان

بدھ 27 اگست 2014 19:15

حکومت ملائیشین ائر لائنز میں کام کرنے والی خواتین کو حجاب پہننے کی ..

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ملائیشیا کے امور نوجوانان اور کھیلوں کے وزیر خیری جمال الدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملائیشین ائر لائنز کیلئے کام کرنے والی خواتین کو حجاب ی اسکارف پہننے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکیخبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملائیشین ائیر لائنز میں کام کرنے والی خواتین میں سے جو حجاب پہننا چاہتی ہیں انہیں یہ کرنے دیا جائے انہوں نے کہا کہ خواتین کے حجاب پر پابندی ان کی تذلیل ہے انہوں نے کہا کہ ملائیشین ائیر لائن کو اس سلسلے میں خواتین کا یونیفارم تبدیل کرنا چاہیے تاکہ وہ حجاب کے ساتھ یونیفارم پہن سکیں۔