لاڑکانہ نوجوان کا بوڑھی ماں کے ہمراہ بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

بدھ 27 اگست 2014 21:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) لاڑکانہ کے قریبی گاؤں کے علاقہ مکین شر برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان شمہیر شر نے اپنی بوڑھی بیوہ ماں شھرو کے ہمراہ علاقے کے بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کے بااثر افراد نے ہمارا جینا دوبھر کر رکھا ہے آئے دن مختلف بہانوں سے ہمیں تنگ کیا جاتا ہے اور جھوٹے کیسوں میں پھنسا کر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہے بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف متعلقہ تھانے پر کئی بار شکایت درج کرائی تاہم پولیس بااثر ہونے کی بنا پر ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے ہم لوگ عدم تحفظ کی زندگی گذارنے پر مجبورہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے علاقے کے بااثر افراد کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :