Live Updates

سکھر میں تحریک انصاف دو گروپ میں تقسیم ہو گئی

بدھ 27 اگست 2014 21:48

سکھر میں تحریک انصاف دو گروپ میں تقسیم ہو گئی

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) سکھر میں پاکستان تحریک انصاف دو گروپ میں تقسیم ہو گئی ، ایک گروپ دھرنے میں مصروف تو دوسرے نے کیمپ لگا لیا ، پارٹی کارکنان میں شدید مایوسی پھل گئی ، پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے سکھر میں پارٹی رہنماؤں کی آپسی اختلافات کا نوٹس لے لیا ، بہت جلد سکھر کی بھاگ دوڑ نئے چہرے کے سپرد کئے جانے کی چہ مگوئیاں شروع ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے ملک میں نیا پاکستان بنانے کیلئے آزادی مارچ دھرنا جاری رکھا ہوا ہے تو دوسری جانب سکھر میں ان کے پارٹی رہنمااپنے اختلافات دور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ، سکھر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد میں جاری دھرنے کی حمایت میں اختلافات کیساتھ دھرنوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے ایک گروہ سکھر پریس کلب کے سامنے کارکنان کی بڑی تعداد ضلعی رہنما ایوب فاروقی اور داوا خان کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے چھٹے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھی ہے تو دوسری جانب ریجنل کوآرڈینٹر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے بھی پارٹی رہنماؤں کی گڈ بک میں نام شامل کرانے کیلئے محمد بن قاسم پارک پر چند کارکنان و رہنماؤں کے ہمراہ اپنا احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے دونوں گروپ کی جانب سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے سامنے سرخرو ہونے کیلئے ایک دوسرے پر زور آزمائی جار ہی ہے جس کے باعث کارکنان میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے اور اختلافات میں شدد آنے پر کارکنان میں چہ مگوئیاں کی جا رہی ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو سکھر میں پارٹی کی بھاگ دوڑ کون سنبھالے گاسکھر میں پاکستان تحریک انصاف میں جاری دھڑے بندی کے کے حوالے سے کارکنان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے سکھر میں جاری پارٹی اختلافات کے باعث پی ٹی آئی کی مقبولیت کو نقصان پہنچے والے رہنماؤں کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیں اور سکھر میں جلد از جلد تنظیم نو کر اکے متحد و منظم پارٹی رہنماؤں کا اعلان کریں تاکہ کارکنان میں پارٹی اختلافات کے باعث پائی جانی والی بے چینی دور ہو سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :