2شرطیں پوری نہ ہوئیں، حکومت سے مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو گئے ، طاہر القادری کا اعلان

بدھ 27 اگست 2014 00:16

2شرطیں پوری نہ ہوئیں، حکومت سے مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو گئے ، طاہر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں ۔کل یوم انقلاب ہو گا ۔ عوام کل شام 4بجے اکٹھے ہو جائیں ۔کل فیصلہ عوام کریں گے ۔ دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے سامنے انقلاب مارچ کے دھرنے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بالکل طور پر غیر سنجیدہ ہیں ۔

انہیں امن میں کوئی دلچسپی نہیں۔

(جاری ہے)

آج کے مذاکرات میں ابتدائی بات چیت کے بعد وفد گیا ، 2گھنٹوں سے زائد کے بعد وفد واپس آیا ۔ لیکن جہاں وہ پہلے کھڑے تھے اُسی موٴقف پر قائم رہے ۔ آخر میں پھر30منٹ مانگے ۔ میں نے کہا کہ آدھے گھنٹے کے بعد واپس آنے کی ضرورت نہیں، میں نے 2شرائط رکھی تھیں ۔ پہلی شرط تھی کہ ایف آئی آر 21افراد کے خلاف فوراً درج کروائی جائے ۔ جب سے حکومتی وفد مذاکرات کیلئے آیا تھا تب سے ہمارے وکلاء لاہور میں تھانے میں بیٹھے تھے لیکن حکومت نے تھانے کے عملے کو غائب کر دیا ۔ آخری شرط تھی کہ شہباز شریف مستعفی ہوں ۔ یہ2مطالبات فوری طور پر پورے کئے جائیں باقی مطالبات نواز شریف کا استعفیٰ، حکومت ، اسمبلیوں کی تحلیل وغیرہ کیلئے 1دن کی توسیع دے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :