کوئٹہ سے عازمین کی پہلی حج پرواز جدہ روانہ

جمعہ 29 اگست 2014 15:03

کوئٹہ سے عازمین کی پہلی حج پرواز جدہ روانہ

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 2اگست 2014ء) 207 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی کوئٹہ سے پہلی حج پرواز جدہ کیلئے روازہ ہوگئی۔ پی آئی ے کی پرواز پی کے 2601آج صبح 6 بج کر 45منٹ پر جدہ کیلئے روانہ ہو ئی، پی آئی اے کے مطابق اس سال 28پروازوں کے ذریعے جدہ پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کو رخصت کرنے کیلئے ایک سے زائد لوگوں کے ائیر پورٹ آنے پر پابندی عائد ہے، جب کہ میڈیا کو بھی پہلی حج فلائٹ کی کوریج سے روک دیا گیا۔