فوج کی مداخلت ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے آئی ایس پی آر سے وضاحت مانگ لی

جمعہ 29 اگست 2014 15:25

فوج کی مداخلت ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے آئی ایس پی آر سے وضاحت مانگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 2اگست 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے فوج کی ثالثی پر آئی ایس پی آر سے وضاحت مانگ لی اور کہاکہ گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی حکومت پر داغ لگانے کی سازش کی گئی ، نواز شریف ڈٹ جائیں ، ہم اُن کے ساتھ ہیں ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کاکہناتھاکہ جمہوریت کے نام پر پارلیمنٹ کو جولوگ جلاناچاہتے ہیں ، اُنہیں جلانے دیں ، دوگروہ جمہوریت کے نام پر دہشتگردی کرناچاہتے ہیں ، دویونین کونسل جتنے لوگ پارلیمنٹ کے باہر ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں ، پیپلزپارٹی کی طرف سے واضح کرناچاہتے ہیں کہ حکومت جھک بھی گئی تو وہ جمہوریت کیلئے کبھی نہیں جھکیں گے ،دیکھتے ہیں کہ اس جمہوریت کی کون بساط لپیٹتاہے ، ہم آزمائے ہوئے لوگ ہیں ۔

(جاری ہے)


اُنہوں نے کہاکہ گذشتہ رات کئی پارلیمنٹیرین وزیراعظم کے آرمی چیف سے رابطے پر روتے رہے ، سونہیں سکے لیکن وزیرداخلہ کے بیان پر فوج کی وضاحت آنی چاہیے کہ وہ حکومت کی درخواست پر نہیں بلکہ اُن لوگوں کی درخواست پر ثالثی کرنے آئی ہے جو دھرنے چھوڑکر پھولے سانس کے ساتھ آرمی ہاﺅس میں پہنچے ، یقین ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل کرے گی ،کل وضاحت کیوں سامنے نہیں آئی ، واضح کہاگیاکہ حکومت کی درخواست پر فوج آئی ہے ۔