عدالت عالیہ نے مریم نواز شریف کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 29 اگست 2014 16:30

عدالت عالیہ نے مریم نواز شریف کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 2اگست 2014ء) ہائیکورٹ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازشریف کوطلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)


دوران سماعت تحریک انصاف کے وکیل شیرازذکاءنے موقف اپنایاکہ مریم نواز شریف کی تقرری میرٹ سے ہٹ کرکی گئی ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہوئی لہٰذاعدالت اُن کی تقرری کو کالعدم قراردے ۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔