طاہرالقادری کا ایجنڈا انتشار ہے ان کو گرفتار کرنا ہوگا،سکندر شاہ

جمعہ 29 اگست 2014 16:31

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنا مقدمہ میڈیا کے ذریعے لڑ رہی ہیں مذہبی جماعتیں اور علماء کرام بھی میڈیا کی اہمیت کے پیش نظر میڈیا پر اپنے مئوقف کو بھرپور انداز میں پیش کریں قادری سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاست کر رہے ہیں عمران اور قادری نے اپنے بچوں کو تو دھرنوں میں شریک نہیں کیا لیکن دنیا کے بچوں کو مروا کر لاشوں کی سیاست کو فروغ دیا جارہا ہے قادری کو گرفتار کرنا ہوگا کیونکہ قادری کا ایجنڈا انتشار ہے ماڈل ٹاؤن واقعہ کی سیاسی ایف آئی آر لواحقین کے ساتھ بھی مذاق اور ناانصافی ہے کفن لہرا کر قبریں کھودنے کے مناظر میڈیا کوریج نہ کرے اس سے ملک میں خوف و ہراس کی فضا میں اضافہ ہو رہا ہے وزیر اعظم کو کسی جتھے کے کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دینا چاہیے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والوں کو قوم کبھی بھی معاف نہیں کرے گی طاہر القادری ،ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا کا اتحاد فرقہ واریت پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے اہلسنت کو دیوار سے لگانے کی کوششوں کے کسی صورت مثبت اثرات بر آمد نہیں ہوں گے قومی سالتی کے ادارے اس کا نوٹس لیں قادری کی جانب سے باربار پاک فوج کو متوجہ کرنا بھی سازش ہے پاک فوج نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں پاک فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی جائے پاک فوج کینیڈین شہری کی نہیں ہر ہر پاکستانی کی ہے پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے بھارتی اشتعال انگیزیاں بڑھ رہی ہیں ایسے میں پاک فوج کو ملک کی گلیوں میں الجھانے کی کوشش کسی صورت حمایت نہیں کریں گے پرویز مشرف نے پاکستان کو جنگ کی آگ میں دھکیلا تھا کراچی، بلوچستان،خیبر پختونخواہ میں پرویز مشرف کی لگائی ہوئی آگ میں ہی قوم جل رہی ہے اس موقع پر حاجی ذیشان قائم خانی ،مولانا علی محمد کمبوہ ،مولانا عمران فتح،مولانا اصغر تھیبو،مولانا کاشف حنفی،کلیم اللہ قائم خانی ،کریم بخش بلوچ ،مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا عمیر انور ، مولانا عبدالرحمٰن چاندبھی موجود تھے ۔