اوکاڑہ،غر یب بیوہ خاتون کو واپڈا کی جانب سے 77000روپے کا بل بھجوا دیاگیا ،بل دیکھتے ہی متاثرہ خاتون بے ہوش ہو گئی

جمعہ 29 اگست 2014 17:36

اوکاڑہ،غر یب بیوہ خاتون کو واپڈا کی جانب سے 77000روپے کا بل بھجوا دیاگیا ..

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) غریب بیوہ خاتون کو واپڈا کی جانب سے 77000روپے کا بل بھجوا دیاگیا ،بل دیکھتے ہی متاثرہ خاتون بے ہوش ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کینٹ سرکل واپڈا کی جانب سے نواحی گاؤں 7چک فور ایل نئی آبادی ٹبہ کی رہائشی خاتون سلمیٰ بی بی کو 77000ہزار روپے کا بل بھجوا دیا گیا جسے دیکھتے ہی سلمیٰ بی بی بے ہو ش ہو گئی ،جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سلمیٰ کے عزیز و اقارب نے میڈیا کو بتایا کہ سلمیٰ بیوہ خاتون ہے جس کے گھر کا ماہانہ بل چار سے پانچ سو کے درمیان آ تا تھامگر محکمہ کے کسی ملازم نے اس کا میٹر تبدیل کر کے دوسرا میٹر لگا دیا ،جس کے لگتے ہی خاتون کو 77000ہزار کا بل بھجوا دیا گیا حالانکہ خاتون کے گھر میں ایک پنکھے اور بلب کے سواء کوئی چیز استعمال نہیں ہوتی ۔سلمیٰ کے عزیو اقارب نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :