نواز شریف اب جھوٹ بولنے پر مستعفی ہوں، عمران خان
جمعہ 29 اگست 2014 19:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک اور جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں، اب وہ نواز شریف دھاندلی کو چھوڑیں، جھوٹ بولنے پر ہی مستعفیٰ ہو جائیں۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے بعد کارکنان سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے پہلے پولیس کو بدنام کیا اب فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے، نواز شریف ایسے لیڈر ہیں جن کی ایک زبان نہیں ہے، عوام کے سامنے جھوٹ بولنے پر بل کلنٹن کی حکومت گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی میں کیا کہا کہ ہم نے فوج کو کچھ نہیں کہا، وزیراعظم نواز شریف ہمیشہ اپنی بات سے پیچھے ہٹے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے احتجاج کے پیچھے فوج نہیں ہے، سارا پاکستان ہمارے پیچھے کھڑا ہے، 14ماہ سے کہہ رہے تھے اگر انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جب تک مستعفی نہیں ہوتے، احتجاج جاری رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.