ٹنڈوالہ یار ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ

جمعہ 29 اگست 2014 22:15

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء ) ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے شہریوں کو مسلسل ایک ہفتے سے جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ایک زمیندار کو بھی اغوا کر ددیا گیا اور مختلف علاقوں میں روزانہ شہریوں سے موٹرسائیکلیں ، موبائیل اور گھروں میں داخل ہوکر لوٹ مار کرنے کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ رات تین نامعلوم مسلحہ افراد مجاہد کالونی میں ناصر سونارو کے گھر میں داخل ہوئے جنھوں نے اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر میں موجود 15تولہ سونا ایک کلو چاندی ایک لاکھ روپے نقد تین قیمتی موبائیل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے بتا یا جاتا ہے کہ مسلحہ افراد کی جانب سے ناصر سونارو کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلحہ ڈاکو ں نے ناصر سونارو اس کی بیوی اور بچوں کو بے حد تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا ایک گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں داخل ہوتے ہی رہائشی ناصر سونارا ، اس کی اہل خانہ اور دو بچوں پر تشدد کرکے شدید زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پولیس نے مذکورہ ڈکیتی کی واردات کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے واردات کے دوران زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال روانہ کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی جبکہ ٹنڈوالہ یار میں بڑہتی ہوئی چوری ،ڈکیتی ،اغوابرائے تاوان ،ٹارگیٹ کلنگ کی وارداتوں پر شہریوں تاجروں اور ہر مکاتب فکر کے افراد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہیار سے نااہل پولیس افسران کو معطل کیا جائے اور ان کی جگہ ایماندار وفرض شناس افسران کو تعینات کیا جائے تا کہ ٹنڈوالہ یار میں بڑہتی ہوئی جرائم کی وارداتوں میں کمی آسکے۔