فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

ہفتہ 30 اگست 2014 11:39

فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

دمبولا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں قومی ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے جنید خان کی جگہ جادوگر اسپنر سعید اجمل جب کہ سری لنکا کی جانب سے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے کولاسیکرا کی جگہ دھمیکا پرساد کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جب کہ کولمبو سے اسی شہر منتقل کیے جانیوالے دوسرے مقابلے میں میزبان ٹیم نے فتح کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر کردی آج فیصلہ معرکہ ثابت کرے گا کہ سیریز کی فاتح کون سی ٹیم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :