صدر اوباما پر حملے کی دھمکیاں، سیکرٹ سروس نے تحقیقات شروع کردیں

ہفتہ 30 اگست 2014 13:47

صدر اوباما پر حملے کی دھمکیاں، سیکرٹ سروس نے تحقیقات شروع کردیں

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء)امریکی سیکرٹ سروس کے حکام نے صدر اوباما پر مبینہ حملے کی دھمکیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،ریاست کنیٹی کٹ حکام کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس ایک مشتبہ شخص کی تلاش میں ہیں جس کے بارے میں انہیں شبہ ہے کہ وہ مبینہ طور پر صدر باراک اوباما کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس حکام سرگرمی سے مشتبہ شخص اور اس کی سلور واکس ویگن کی تلاش میں ہیں۔