سری لنکا نے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ہفتہ 30 اگست 2014 15:24
دمبولا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) سری لنکا نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کو باآاسانی 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ سری لنکا کے رنگیری دمبولا انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بارش سے متاثرہ میچ میں آئی لینڈرز کو جیت کے لئے 103 رنز کا ہدف دیا جو سری لنکا نے با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کر لیا۔
سری لنکا کی جانب سے تلکارتنے دلشن 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے جب کہ مہیلا جے وردنے نے 26 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، سعید اجمل اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور محض 4 رنز پر شرجیل خان اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے اس کے بعد حسب روایت پاکستانی کھلاڑیوں کو آنا جانا لگا رہا اور وقفے وقفے سے پاکستانی کھلاڑی خزاں کے پتوں کی طرح جڑتے رہے۔
(جاری ہے)
سری لنکا
کی جانب سے تشارا پریرا نے 4، دھمیکا پرساد نے 2 جب کہ لاستھ ملنگا، رنگنا ہیراتھ اور سکوگی پراسنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل اس گراؤنڈ پر پاکستان کا کم ترین اسکور 116 رنز تھا۔واضح رہے کہ 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں آئی لینڈرز نے شاہینوں کو 77 رنز سے ہرایا تھا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.