مصر ی فوج عرب دنیا میں طاقتورترین ،سعودی عرب دوسرے نمبر پرآگیا
ہفتہ 30 اگست 2014 17:43
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) عسکری امور پر نظر رکھنے والے ویب پورٹل گلوبل فائر پاور نے مصرکو عرب دنیا کی پہلی طاقتورترین فوج قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس کے پاس جدیدجنگی سازوسامان اوراسلحہ موجود ہے ،عسکری امور پر نظر رکھنے والے ویب پورٹل گلوبل فائر پاور نے 2014ء کی عرب ممالک کی 10 طاقتور ترین افواج پر روشنی ڈالی ،رپورٹ میں ان عرب ملکوں کی مجموعی آبادی کے تناظر میں لڑاکا فوج کی تعداد، اسلحہ، دفاعی سازو سامان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
رپورٹ میں سعودی عرب کو عرب دنیا کا دفاعی اعتبار سے دوسرا طاقتور ترین ملک قرار دیتے ہوئے سعودی فوج کو بہترین پیشہ وارانہ فوج کا درجہ دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق دفاعی اعتبار سے مصر کی مسلح افواج کو دنیا کی 13 ویں اور عرب دنیا کی پہلی بہترین فوج کا درجہ حاصل ہے جس کے مطابق مسلح افواج میں شامل باضابطہ فوجیوں کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار،ریزرو فوج چار لاکھ 79 ہزارجبکہ 35 ملین افراد میں فوجی خدمات انجام دینے کی صلاحیت ہے اسی طرح ٹینکوں کی تعداد 4487،بکتر بند گاڑیاں 9646،جنگی طیارے 863،جنگی ہیلی کاپٹر 200،نیوی کٹس 221،بحری بیڑا کوئی نہیں اورآبدوزیں 4دفاعی بجٹ 4.1 ارب ڈالرہیں،عرب دنیا میں طاقت کے لحاظ سے سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے سعودی عرب مصر کے بعد عرب دنیا کی دوسری بڑی اور پوری دنیا کی 25 بڑی فوج رکھتا ہے،سعودی عرب کی مجموعی آبادی 28 ملین ہے مسلح افواج کی تعداد دو لاکھ 33 ہزارریزرو فوج 25 ہزارفوجی صلاحیت کے حامل افراد کی تعداد 13 ہزارٹینک 1909بکتر بند گاڑیاں 4890جنگی طیارے977جنگی ہیلی کاپٹر 368بحری دستے 23بحری بیڑہ کوئی نہیںآ بدوز کوئی نہیں ہے ،عرب ممالک کی مسلح افواج میں شام تیسرے اور عالمی سطح پر 26 ویں نمبر پر ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، امریکی صدر بائیڈن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.