خود سے زیادہ فوج کو جمہوریت کا محافظ سمجھتا ہوں ، آئین اور جمہوریت کو ہر حال میں بچانا ہے ، خورشید شاہ ،عوام کی امیدیں پارلیمنٹ سے بندھی ہیں ، دھرنے والوں کو جمہوریت اور پارلیمنٹ سے پیار نہیں ، تمام جمہوریت پسند لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ، پوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 اگست 2014 20:18

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خود سے زیادہ فوج کو جمہوریت کا محافظ سمجھتا ہوں ، آئین اور جمہوریت کو ہر حال میں بچانا ہے ، عوام کی امیدیں پارلیمنٹ سے بندھی ہیں ، دھرنے والوں کو جمہوریت اور پارلیمنٹ سے پیار نہیں ، تمام جمہوریت پسند لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ ہمیں ہر حال میں آئین اورجمہوریت کو بچانا ہے عوام کی امیدیں پارلیمنٹ سے وابستہ ہیں دھرنے والوں کو جمہوریت اور پارلیمنٹ سے پیار نہیں ہے پیپلز پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے جمہوریت پسند لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ آج کل ایک ایک لفظ کی بہت اہمیت ہے کیونکہ اس کا کوئی اور معنی نہ نکالا جائے بیس کروڑ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی آنکھیں کھول کر دیکھ لیں کہ کس کا کیا کر دار ہے ؟انہوں نے کہاکہ میڈیا جمہوریت کیلئے اقدام لے کوئی کہتا ہے کہ فلاں چینل حکومت کا ہے اے اور بی اس کا چینل ہے میڈیا میں کمرشل ازم ختم اور جمہوریت ازم آجائے تو دم خوش ہو جائیگا ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ فوج محبت وطن ہے ہم سے زیادہ ان کو عوام کے جذبات ، احساسات ، عالمی صورتحال اور سرحدی صورتحال کا پتہ ہے ۔

(جاری ہے)

سب چیزیں فوج کے سامنے ہیں امید ہے کہ فوج ماضی کے دائرے میں نہیں جائیگی خدا نہ کرے وہ ایسا اقدام اٹھائیں میں خود سے زیادہ فوج کو جمہوریت کا محافظ سمجھتا ہوں الطاف حسین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں چوہدری نثار علی کے بیان کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ چوہدری نثار علی کا بیان نہیں سنا اس لئے تبصرہ نہیں کرونگا ۔