Live Updates

عمران خان کا وفاقی وزیر داخلہ چوھری نثار کے خلاف مظاہرین پر شیلنگ کروانے پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان

ہفتہ 30 اگست 2014 01:56

عمران خان کا وفاقی وزیر داخلہ چوھری نثار کے خلاف مظاہرین پر شیلنگ کروانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے وفاقی وزیر داخلہ چوھری نثار علی خان کے خلاف تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین پر شیلنگ کروانے پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ ڈٹ جائیں اور پیچھے نہ ہٹیں ، تحریک انصاف کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا اور اب بھی اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب نواز شریف مستعفی نہیں ہو جاتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شب تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان کو آگے بڑھنے سے روکنے کے پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کے معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ چودھری نثار کو سمجھدار اور مصلحت والا حکومتی رکن سمجھتے تھے مگر ان کا خیال غلط تھا۔ انہوں نے اس واقعہ کی تمام تر ذمہ داری وزیر داخلہ پر ڈالتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ چودھری نثار کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے اور طاقت کے ذریعے پولیس دونوں جماعتوں کو آگے بڑھنے سے نہیں روک پائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اپنا احتجاج بڑھائیں گے اور ان کی کارکنوں کو ہدایت ہے کہ وہ پیچھے ہر گز نہ ہٹیں اور طاقت کا مقابلہ کر کے آگے بڑھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :