میری کامیابی میں میری قسمت کے علاوہ میری محنت کا ہاتھ ہے‘عالیہ بھٹ

منگل 2 ستمبر 2014 11:55

میری کامیابی میں میری قسمت کے علاوہ میری محنت کا ہاتھ ہے‘عالیہ بھٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میری کامیابی میں میری قسمت کے علاوہ میری محنت کا ہاتھ ہے۔ اپنی اب تک کی تمام فلموں کی باکس آفس پر کامیابی پر بہت خوش ہے - اپنے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں اس حوالے سے خوش قسمت ہوں کہ مجھے شروع ہی میں اچھے ڈائریکٹرز مل گئے۔ میں کرن جوہر کی خاص طور پر مشکور ہوں جس نے مجھے فلم میں بریک تھرو دیا۔

(جاری ہے)

میری ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہے کہ میری پرفارمنس سے شائقین خوش ہوں۔ اپنی ساری فلموں کی کامیابی کے بعد عالیہ کو ناکامی سے خوف آنے لگا ہے۔ کہتی ہے کوئی بھی ناکامی کا منہ دیکھنا نہیں چاہتا ، اور مجھے بھی یہی ڈر ہے کہ ایک دن ایسا نہ آ جائے کہ لوگ میری فلمیں دیکھنا بند کر دیں۔ کہتی ہے کہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے خوراک کا خاص خیال رکھتی ہے۔ اس کی آنے والی فلم شاندار ہے جس میں شاہد کپور ہے ، جب کہ اس کے بعد رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے۔