جرگہ تحریک انصاف کو منانے میں کامیاب، آج 4 بجے بیٹھک لگے گی
بدھ 3 ستمبر 2014 11:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) حکومت اور دھرنا دینے والی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیلئے سیاسی رہنما ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔ امیرجماعت اسلامی کی سربراہی میں مختلف جماعتوں کے ارکان پر مشتمل جرگہ عمران خان اور طاہرالقادری سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا۔ سیاسی بحران کا حل نکالنے کیلئے سیاستدان پھر متحرک ہو گئے۔ مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرانے سیاسی جرگہ دھرنے میں پہنچ گیا۔
سراج الحق کی قیادت میں جرگے کے ارکان پہلے عمران خان سے ملے۔ بات چیت کی بحالی کیلئےسیاسی رہنما طاہرالقادری کے کنٹینر میں بھی گئے۔ملاقات کے بعد سراج الحق کا کہنا تھا کہ مل بیٹھ کر معاہدہ ہوجائے تو سیاسی جماعتیں ضامن بننے کو تیار ہیں۔جرگے کے رکن سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ قوم کو جلد خوش خبری دیں گے۔
(جاری ہے)
سربراہوں سے ملاقات کے بعد سیاسی جرگے نے جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی۔
سراج الحق نے مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہونے کی امید ظاہر کی ۔ جبکہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری رکھنے کا مقصد کسی کی کمزوری نہیں۔
تحریک انصاف کی کمیٹی اور جرگے کے درمیان آج سہ پہر 4 بجے رحمان ملک کی رہائش گاہ پرمذاکرات ہوں گے۔ س
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.