الطاف حسین متحدہ کے رہنمائوں سے ناراض، قیادت سے سبکدوشی کا عندیہ دیدیا

بدھ 3 ستمبر 2014 11:48

الطاف حسین متحدہ کے رہنمائوں سے ناراض، قیادت سے سبکدوشی کا عندیہ دیدیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پارٹی کے بڑے رہنمائوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے سخت نالاں اور دکھی ، آج شام چھ بجے کارکنان کے اجلاس میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کی گزارش کریں گے۔ ایم کیو ایم کے تمام باکردار سیکٹر ممبران و کارکنان کا اجلاس آج شام چھ بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز میں منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے بتایا کہ ملک کی نازک صورتحال سے میں پہلے ہی دکھی، غم زدہ اور پریشان ہوں ،دوسری طرف پارٹی کے بڑے ذمہ داروں کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مفاد پرستانہ رویہ سے سخت نالاں اور دکھی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تفصیلات آج شام کے اجلاس میں میں ساتھیوں کے ساتھ اس درخواست کو لیکر کہ وہ مجھے قیادت کی ذمہ داریوں سے سکبدوش کریں حاضر ہونگا ۔