Live Updates

عمران خان نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے

بدھ 3 ستمبر 2014 12:10

عمران خان نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اپنے کنٹینر سے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساری رات کارکنان کے ساتھ گذارنے کے بعد جیسے ہی صبح سورج نے آنکھ دکھائی تو عمران خان اُٹھ کر کنٹینر سے نیچے اُترے اورگاڑی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ۔ امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ وہ بنی گالہ میں موجوداپنی رہائش گاہ پر گئے ہوں گے ۔یادرہے کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ کنٹینر اُن کے لیے کسی جیل سے کم نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :