عمران عباس اور بپاشا کی فلم “ کر یچر تھری ڈی “ کے نئے گانے کی مکمل ویڈیو ریلیز

بدھ 3 ستمبر 2014 13:00

عمران عباس اور بپاشا کی فلم “ کر یچر تھری ڈی “ کے نئے گانے کی مکمل ویڈیو ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) پاکستا نی اداکار عمران عباس اور بپا شا با سو کی ہارر با لی ووڈ فلم کر یچر تھری ڈی کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے گانے” اک پل یہی“ کی مکمل ویڈیو بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔”اک پل یہی“ کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو پلے بیک سنگر سائم بھٹ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں عمران عباس اور بپا شا با سو کو افسردہ موڈ میں دیکھا یا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی بپاشا باسو کے گر د گھو متی ہے جو ایک ویران لیکن سر سبز وشاداب جنگل میں ایک ہوٹل بنا کر اسے آباد کر تی ہیں لیکن اچانک ایک عجیب مخلوق اس ہو ٹل پر حملہ آور ہو کر سب کو دہشت زدہ کر دیتی ہے۔ وکرم بھٹ کی ڈائیریکشن میں بننے والی اس سائنس فکشن تھر لر فلم میں بپاشا باسو اپنے ہیرو عمران عباس کے ساتھ مل کر اس مخلوق کو مارنے اور اپنے ہو ٹل کو بچانے میں مصروف ہیں جسے اس سال12 ستمبرکو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :