کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے سر بھی منڈوا سکتی ہوں، پریانکا چوپڑا

بدھ 3 ستمبر 2014 13:24

کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے سر بھی منڈوا سکتی ہوں، پریانکا چوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے سر کے بالوں کو منڈوا یعنی گنجی بھی ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا جو اپنے کیریئر کے دوران فلموں میں مختلف قسم کے کردار اداکرچکی ہیں اور فلم بین انھیں مختلف بہروپوں میں دیکھ چکے ہیں اپنی آنے والی فلم میری کوم کے ایک سین میں بغیر بالوں کے یعنی گنجی نظر آئیں گی مگر حقیقت میں انھوں نے اپنے سر کے بالوں کو صاف نہیں کروایا بلکہ سر پر ایک ایسا غلاف چڑھایا گیا ہے جس میں وہ بغیر بالوں کے دکھائی دے رہی ہیں۔

اس سلسلہ میں ادکارہ کا کہنا کہ فلم ’’میری کوم‘‘ کے صرف ایک ہی سین میں مجھے گنجی دکھایا گیا ہے اور اس کے لیے مجھے اپنے سر کے بالوں کو حقیقت میں صاف کروانے کی کوئی ضروت نہیں تھی تاہم اگر کسی فلم کے کردار میں انھیں اپنے سر کے بالوں کو منڈوانا بھی پڑاتو وہ ایسا کرنے سے کسی قسم کی جھجک محسوس نہیں کریں گی مگر اس کے لیے ضروری ہوگا کہ فلم میں انھیں بغیر بالوں کے دکھائی دینے کے صرف دو یا تین ہی مناظر نہ ہوں بلکہ فلم میں ان کا کردار ایک گنجی لڑکی کا ہونا چاہیے یاانھیں زیادہ تر گنجا رہنا پڑے تو وہ ایسا کرگزریں گی۔

(جاری ہے)

فلم ’’میری کوم‘‘ میں کام کرنے کے متعلق سوال کے جواب میں پریانکا کا کہنا تھا کہ یہ فلم امنگ کمار کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے اور جب انھوں نے مجھے اس میں کام کی پیشکش کی تو انھیں یقین تھا کہ وہ ایک خاتون باکسر کا کردار بہتر طور سے نبھا سکتی ہیں اور اسی لیے میں نے یہ فلم کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ امنگ کمار کے ساتھ ساتھ فلم کے پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی نے بھی میرے اعتماد میں اضافہ کیا اور میں ایک خاتون باکسر کا کردار بہتر طور پر ادا کر پائی ہوں۔