ہمیں بھی یہ ایوان عزیز ہے، شاہ محمود قریشی

بدھ 3 ستمبر 2014 14:23

ہمیں بھی یہ ایوان عزیز ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج ایوان میں اپنی جماعت کی نمائندہ کرنے کے لیے آئے ہیں، تاکہ ہم اپنا مؤقف پیش کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے اراکین کی طرح ہمیں بھی یہ ایوان عزیز ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ ایسا ہے جو جلتی پر تیل ڈال رہا ہے اور ایک معاملات کو بہتری کی جانب لے جانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری سیاسی تربیت میں محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک بڑا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آج اس لیے اس ایوان میں آئے ہیں کہ انہیں نے گزشتہ روز اراکین کے درد کو سنا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی کو بھی جمہوریت کے خلاف اقدمات نہیں کرنے دے گی۔